Skip to content

اردو

جمعرات 5  مئی  2016 کو لندن کے میئر اور لندن اسمبلی کے انتخابات ہوں گے۔ 

مقامی حکومت کی یہ منفرد قسم لندن اور اہلیانِ لندن کے مفادات کی ترجمانی کرتی ہے۔  پولِیسنگ اور ہاؤسنگ سے لے کر ماحولیات اور ذرائع نقل و حمل تک، میئر شہر کو چلاتا ہے۔  اسمبلی آپ کی جانب سے میئر کو جوابدہ بناتی ہے۔

کون ووٹ دے سکتا ہے 

آپ ووٹ دے سکتے ہیں اگر آپ ہیں:

  • 5 مئی 2016 کو 18 سال یا زیادہ عمر کے
  • برطانوی، ای یو یا کوالیفائنگ دولتِ مشترکہ کے شہری
  • لندن میں رہنے والے
  • 18 اپریل 2016 تک ووٹ دینے کے لئے اندارج شدہ

 

آپ www.gov.uk/register-to-vote پر ووٹ دینے کے لئے اندارج کروا سکتے ہیں یا اپنی مقامی کونسل سے رابطہ کرسکتے ہیں۔

آپ کسے ووٹ دے سکتے ہیں

اِن انتخابات پر آپ کے پاس تین ووٹ ہیں:

  • لندن کے میئر کے لئے
  • اُس فرد کے لئے جسے آپ چاہتے ہیں کہ وہ لندن اسمبلی میں لندن بھر کی نمائندگی کرے
  • اُس فرد یا پارٹی کے لئے جسے آپ چاہتے ہیں کہ وہ لندن اسمبلی میں آپ کے مقامی علاقے کی نمائندگی کرے

ووٹ ڈالنے کے طریقے

ووٹ آپ تین طریقوں سے ڈال سکتے ہیں۔ 

  • جمعرات 5 مئی 2016 کو صبح 7 بجے تا شام 10 بجے تک اپنے پولِنگ سٹیشن پر
  • بذریعہ ڈاک 
  • پراکسی استعمال کرکے۔   یہ وہ فرد ہے جسے آپ اپنی پسند کے امیدوار یا پارٹی کو اپنی جانب سے ووٹ ڈالنے کے لئے کہتے ہیں۔

بیلٹ پیپر انگریزی میں ہے۔  تاہم، پولنگ سٹیشن پر اردو  میں رہنمائی موجود ہو گی۔  اگر آپ چاہیں، تو اپنی مدد کے لئے کسی کو پولنگ سٹیشن لے جا سکتے ہیں۔   ایسا کرنے کے لئے آپ کو پولنگ سٹیشن پر موجود عملے سے اجازت لینی چاہیے۔  آپ کا ساتھی کوئی قریبی عزیز ہونا چاہیے یا اِن انتخابات میں ووٹ ڈالنے کا اہل فرد۔

اگر آپ بذریعہ ڈاک یا پراکسی ووٹ ڈالنا چاہیں، تو آپ کو اپنی مقامی کونسل کو درخواست دینا ہو گی۔  بذریعہ ڈاک ووٹ دینے کے لئے درخواست دینے کی حتمی تاریخ 19 اپریل ہے۔   بذریعہ پراکسی ووٹ دینے کے لئے درخواست دینے کی حتمی تاریخ 26 اپریل ہے۔

مزید معلومات کے لئے ہمارا لیف لِٹ ڈاؤن لوڈ کریں۔

Language

All languages